0
Thursday 18 Apr 2024 22:23

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 کسٹمز اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 کسٹمز اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز کے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں کسٹمز کے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کسٹمز اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے، ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کسٹمز انسپکٹر اسلم خان، سپاہی شہاب خان، عنایت اللّٰہ اور اکبر زمان شامل ہیں، ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک بچی اور راہ گیر بھی زخمی ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1129573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش