0
Friday 19 Apr 2024 01:52

قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سرکلر جاری

قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سرکلر جاری
اسلام ٹائمز۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کے خواہش مند سرکاری ملازمین کے لیے سرکلر جاری کردیا گیا۔ وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو نیا سرکلر ارسال کیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 25 سال مدت ملازمت کے بعد پینشن لینا ہر ملازم کا حق ہے۔ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین 3 ماہ قبل درخواست دینے کے پابند ہوں گے۔ درخواست میں ریٹائرمنٹ کی تاریخ کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔ فنانس ڈویژن کا کہنا ہے کہ 3 ماہ قبل جمع کرائی جانے والی درخواست حتمی ہوگی، درخواست میں کوئی ترمیم یا واپس نہیں لی جا سکے گی۔ سرکاری ملازمین کو 3 ماہ قبل نوٹس یقینی بنانا چاہیے۔ ملازمین سروس کی مطلوبہ مدت کی تکمیل کو یقینی بھی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1129620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش