0
Saturday 20 Apr 2024 19:22

لاہور، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

لاہور، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے لاہور میں صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین بھی موجود تھے۔ گورنر گلگت بلتستان نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی طبیعت دریافت کی اور گلگت بلتستان آنے کی دعوت دی۔ دونوں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت گلگت بلتستان کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر گلگت بلتستان نے قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت اہم پلیٹ فارمز پر گلگت بلتستان کی نمائندگی اور آئینی حقوق کے معاملے پر مسلم لیگ ق کے صدر و ممبران کی گلگت بلتستان کے ساتھ مکمل حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔
 
 گورنر گلگت بلتستان سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی حُسن سے مالا مال ہے، سیاحت کے شعبے میں اصلاحات کے لئے مسلم لیگ ق اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گی، انہوں نے یقین دلایا کہ مسلم لیگ ق سے وابستہ وزراء، اسمبلی ممبران و سینیٹرز گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے لئے ہر فورم پر بھرپور ترجمانی کریں گے۔ گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت کے شعبے میں ترقی کے لئے اپنا کردار کریں گے۔ اس موقع پر پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ جی بی میں صنعتی ترقی کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔ 
 
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق گلگت بلتستان کی فلاح و بہبود کے لئے بھی بڑھ چڑھ کر کام کرے گی۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی وزارت کے زریعے بھی گلگت بلتستان کو ترجیح دی جائے گی۔ تکنیکی تعلیم کے لئے معیاری اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن سکول کو گلگت بلتستان تک توسیع دیں گے۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے گورنر گلگت بلتستان کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1129971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش