0
Saturday 20 Apr 2024 20:18

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں، راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی ملک میں کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں، جہاں وہ کرپشن سائنس کے موضوع کے تحت چندے کا دھندہ سمیت ہر باب کو خود تفصیل سے پڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے مودی حکومت کی بدعنوانی کے طریقہ کار کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جیسے چھاپے کے ذریعے چندے کیسے بٹورے جاتے ہیں، کیسے عطیات لینے کے بعد ٹھیکے تقسیم کیے جاتے ہیں، بدعنوان لیڈروں کو دھونے والی واشنگ مشینیں کیسے کام کرتی ہیں، ایجنسیوں کو ریکوری ایجنٹ بنا کر، بیل اور جیل کام کا کھیل کیسے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکومت آتے ہی بھارت میں کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور ملازمین کی تنخواہیں دوگنی کی دی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1129982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش