0
Tuesday 23 Apr 2024 13:08

شنگھائی الیکٹرک کمپنی نے کے الیکٹرک کے حصص خریدنے کی پیشکش واپس لے لی

شنگھائی الیکٹرک کمپنی نے کے الیکٹرک کے حصص خریدنے کی پیشکش واپس لے لی
شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد تک حصص خریدنے کی پیشکش واپس لے لی ہے۔ اس ضمن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کردیا گیا، حصص کی مالیت 18.33 ارب روپے بنتی ہے۔ شنگھائی پاور کئی برس سے کے الیکٹرک خریدنے کی کوششوں میں تھی۔ شنگھائی الیکٹرک نے 2016ء میں پہلی بار کے الیکٹرک کے حصص خریدنے کی کوشش کی تھی۔ پاکستان کی تاریخ میں کسی کمپنی کی دوسری کمپنی کو خریدنے کی سب سے طویل عرصے رہنے والی پیشکش ہے جو کہ اب ختم ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش