0
Tuesday 23 Apr 2024 18:27

ایرانی صدر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

ایرانی صدر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گورنر ہاؤس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول نے ملاقاتیں کی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ ایران سے آنیوالے وفد کی روایتی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ کا لاہور آمد پر شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے اسلامی انقلاب کی 45ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا پاک ایران دوستی کی تاریخ عشروں پر محیط ہے، ایران کے ساتھ غربت کے خاتمے کیلئے اقتصادی منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں ہیں، صنعتی، زرعی ترقی کیلئے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے، پنجاب کی ویلیو ایڈڈ لائیو سٹاک مارکیٹ میں ایران کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، ایف ایم ڈی زونز کے قیام اور حلال گوشت کی برآمد سے دونوں ممالک کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، پنجاب میں ماحول دوست گرین انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، ایران کے عوام کی خوشحالی اور امن و سکون کیلئے دعاگو ہوں۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ نے پرتپاک استقبال پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1130580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش