0
Tuesday 23 Apr 2024 18:40

ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی گورنر پنجاب سے ملاقات، ظہرانے میں بھی شرکت کی

ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی گورنر پنجاب سے ملاقات، ظہرانے میں بھی شرکت کی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس میں ایرانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ اس سے قبل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے مزار اقبالؒ پہنچنے پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ان کا استقبال کیا، بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ معزز مہمان ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزار اقبالؒ پر دعا کرائی۔ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایرانی صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے، صیہونی قوتوں کیخلاف پاکستان کا مؤقف قابل دید ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان گہرا تعلق ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا بھی مؤقف ہے فلسطینی جیت سے ہمکنار ہونگے، فلسطینیوں پر ظلم کرنیوالے اسرائیلی شکست سے دوچار ہوں گے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر خوشی ہوئی یہاں اجنبی جیسا احساس نہیں ہوا، پاک ایران رشتہ وقت کیساتھ مزید مضبوط ہوگا، میری خواہش تھی کہ پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتا مگر میری یہ حسرت رہی۔
 
خبر کا کوڈ : 1130585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش