0
Wednesday 24 Apr 2024 01:05

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی سے حیران کن ملاقات

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی سے حیران کن ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی گئی، اس موقع پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ ایرانی صدر نے ڈگری دیئے جانے کے بعد جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور پروٹوکول کو ہٹا کر اُن سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے ڈاکٹر خالد عراقی کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ جواباً کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے بھی ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے گاڈ بلیس یوُ (خدا آپ پر مہربان ہوں) کہا۔ یہ واقعہ اس لحاظ سے حیران کن ہے کہ اس قدر ہائی پروفائل سطح پر غیر ملکی صدوُر عموماً وائس چانسلرز سے ملاقات نہیں کرتے اور مہمان صدر ابراہیم رئیسی کا پروٹوکول ہٹا کر ڈاکٹر خالد عراقی سے ملاقات کرنا یقینی طور پر ایک منفرد واقعہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش