0
Tuesday 18 Jun 2013 16:54

ڈرون حملوں پر اقوام متحدہ میں پاکستان کا اظہار تشویش

ڈرون حملوں پر اقوام متحدہ میں پاکستان کا اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے پر جامع مذاکرات کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں، ان حملوں میں بے گناہ شہری مارے جاتے ہیں اور یہ انتقامی کارروائیوں کی وجہ بنتے ہیں۔ مسعود خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے شدت پسندی بڑھ رہی ہے اور شدت پسندوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستانی سفیر نے زور دیا کہ ڈرون حملوں کے معاملے پر جامع مذاکرات کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 274676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش