0
Saturday 29 Jun 2013 13:20

ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے زیر اہتمام تین روزہ سیمینار کا آغاز تیس جون سے ہوگا

ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے زیر اہتمام تین روزہ سیمینار کا آغاز تیس جون سے ہوگا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام تین روزہ سیمنار کا انعقاد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام دو موضوعات پر تین روزہ سیمنار کا انعقاد ہو رہا ہے۔ جس میں ولایت فقیہ، مشرق وسطیٰ میں اسلامی بیداری اور مہدویت کے موضوعات پر مقررین خطاب کریں گے۔ موضوع ولایت فقیہ پر 30 جون بوقت چار بجے ہوٹل مشہ بروم اسکردو میں ایم ڈبلیو ایم کی شوری عالی کے سربراہ حجتہ السلام علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین خطاب کریں گے جبکہ 01 اور 02 جولائی کو ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ نقی ہاشمی مشرق وسطیٰ میں اسلامی بیداری اور مہدویت کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شرکاء کے لئے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ تین روزہ سیمینار ہوٹل مشہ بروم اسکردو میں 30 جون، یکم اور دو جولائی کو سہ پپر چار بجے تا شام بجے روزانہ منعقد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 277571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش