0
Friday 20 Sep 2013 22:06

بى جے پى کو صرف انتخابات کے وقت اقليتوں کى ياد آتى ہے، غفران اعظم

بى جے پى کو صرف انتخابات کے وقت اقليتوں کى ياد آتى ہے، غفران اعظم
اسلام ٹائمز۔ بھارتی کانگريس پارٹی کے سابق ممبر پارليمنٹ اور مدھيہ پرديش وقف بورڈ کے سابق سربراہ غفران اعظم نے کہا ہے کہ بھارتيہ جنتا پارٹى (بى جے پى) کو ہميشہ انتخابات کے وقت اقليتوں کى ياد آتى ہے، انہوں نے کہا کہ ووٹ کى سياست کے تحت اس کے ليڈر پرکشش وعدے کرکے اقليتوں کو لالچ دينے کى کوشش کررہے ہيں، غفران اعظم نے نئی دہلی میں صحافيوں کے ايک سوال کے جواب ميں کہا کہ مدھيہ پرديش ميں ہونے والے آئندہ اسمبلى انتخابات ميں اقليتى اميدوار صرف دو يا تين سيٹوں پر ہى انتخابات جيت سکتے ہيں، ادھر کانگريس پارٹی کے سينيئر ليڈر اور مواصلات و اطلاعاتى تکنالوجى اور قانون کے مرکزى وزير کپيل سبل نے آج بھارتيہ جنتا پارٹى کے وزارت عظمىٰ کے اميدوار نريندر مودى پر فرضى اعداد و شمار کى سياست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہيں چيلنج کيا کہ وہ عوام کے سامنے اپنى ترقياتى پالیسیوں کا انکشاف کریں۔
خبر کا کوڈ : 303714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش