0
Friday 7 Mar 2014 07:02

اوباما کا پیوٹن کو فون، یوکرائن کے مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے پر زور

اوباما کا پیوٹن کو فون، یوکرائن کے مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے پر زور
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما نے یوکرائن مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے، جبکہ روسی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرائن کے معاملے پر روس اور امریکہ کے تعلقات متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔ امریکی صدر اوباما اور ان کے روسی ہم منصب کے درمیان ایک گھنٹے تک ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، امریکی صدر اوباما نے کہا کہ روسی مداخلت یوکرائن کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ باراک اوباما نے روسی صدر پر زور دیا کہ وہ سفارتی حل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں اور بین الاقوامی مانیٹرنگ ٹیم کو کرائمیا میں رسائی دیں، تاکہ وہاں مقیم روسیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ اس موقع پر روسی صدر نے امریکہ روس تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوکرائن سے متعلق معاملات پر روس امریکہ تعلقات متاثر نہیں ہونے چاہئیں، خطے میں امن کے لیے روس امریکہ دوستانہ تعلقات بہت ضروری ہیں۔ اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی روم میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات میں کہا تھا کہ روس اور یوکرائن کو بات چیت کے ذریعے تنازع کا پْرامن حل نکالنا چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ روس اور یوکرائن کے درمیان تنازعات کے حل کے لئے سفارتی تعلقات کی بحالی کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 359252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش