0
Thursday 20 Mar 2014 23:51

پاک فوج نے نیویارک ٹائمز کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

پاک فوج نے نیویارک ٹائمز کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باوجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیویارک ٹائمز میں لگائے گائے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کارلوٹا گال کے لگائے الزامات میں کوئی نئی بات نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تمام مفروضات پہلے ہی غلط ثابت ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف میانوالی میں بات کرتے ہوئے سابق ائیرچیف راؤ قمر سلیمان کا کہنا تھا کہ نیویارک ٹائمز نے واقعات کو توڑ موڑ کر پیش کیا۔ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے حوالے سے صبح پانچ بجے امریکی حکام نے مطلع کیا، امریکی سینٹ کام کے سابق سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے صبح پانچ بجے جنرل کیانی کو فون پر آگاہ کیا۔ راؤ قمر سلیمان کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی نے انہیں رات دو بج کرسات منٹ پر فون کیا اور کہا کہ دو ہیلی کاپٹروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اسے چیک کر لیں۔ سابق ائیرچیف کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے وقت پالیسی کے تحت مغربی سرحد پر ریڈار موجود نہیں تھے اور اسامہ کے خلاف آپریشن کے بعد اب مغربی سرحدوں پرائیرڈیفنس سسٹم لگا دیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 364100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش