0
Tuesday 15 Apr 2014 13:41

عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر بلتستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال، احتجاجی دھرنے جاری

عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر بلتستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال، احتجاجی دھرنے جاری
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کی کال پر بلتستان میں پہیہ جام ہڑتال اور دھرنے جاری ہیں۔ آج بلتستان بھر کی تمام اہم شاہراہیں اور چوراہے بند رہے۔ بلتستان میں ضلع خپلو، سب ڈویژن کھرمنگ، روندو اور شگر میں بھی درجنوں مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ بلتستان کی اہم شاہراہیں جن میں شاہراہ ریشم، اسلام آباد اسکردو روڈ، کے ٹو کو جانے والی سڑک، سیاچن روڈ، کرگل لداخ روڈ اور نواحی علاقوں کو آپس میں ملانے والی سڑکیں بھی بند ہیں۔ بلتستان میں مرکزی دھرنا یادگار شہداء اسکردو پر جاری ہے۔ جہاں عوام کا ایک جم غفیر موجود ہے۔ صبح کے وقت اسکردو شہر کے تمام اہم چوراہوں پر لوگ جمع ہوگئے، جو ریلیوں کی شکل میں مرکزی دھرنے میں شامل ہوتے رہے۔ اسکردو شہر کی فضا اسوقت "جینا ہوگا مرنا ہوگا" "دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا" "حق کی خاطر لڑنا ہوگا" اور حکومت مخالف نعروں سے گونج رہی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے اعلان کے مطابق یادگار شہداء اسکردو پر چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک دھرنا جاری رکھا جائے۔ واضح رہے کہ بلتستان کے علاوہ گلگت کے اہم علاقوں اور شاہراہ ریشم پر بھی دھرنے جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 373015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش