0
Monday 21 Apr 2014 22:30

قبائلی علاقے مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے، ایوب جان

قبائلی علاقے مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے، ایوب جان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور تھنک ٹینک کے ممبر ارباب محمد ایوب جان نے تجربہ کار سیاستدان سردار مہتاب خاں کو گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے کے اقدام کو نہایت دانشمندانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی، بدامنی اور لاقانونیت کی انتہا کے بعد قبائلی علاقے اب مزید تباہی و بربادی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں غربت، بدحالی و بیروزگاری کی وجہ سے انتہاپسندی کو فروغ مل رہا ہے۔ لہذا قبائل کو قومی دھارے میں شامل کرکے زرعی انقلاب کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں کارخانوں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور سڑکوں کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ فاٹا کو ٹیکس فری زون قرار دیا جائے اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر ایجنسی ہیڈکوارٹر میں یونیورسٹی قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سردار مہتاب خان کی گورنر تعیناتی سے ہزارہ قوم کا احساس محرومی ختم ہوگا۔ 

خبر کا کوڈ : 375171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش