0
Tuesday 15 Jul 2014 22:20

افغان مہاجرین کی وجہ سے پاکستان عالمی یتیم خانہ بن چکا ہے، بی این پی

افغان مہاجرین کی وجہ سے پاکستان عالمی یتیم خانہ بن چکا ہے، بی این پی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی یتیم خانہ بن چکا ہے۔ افغان مہاجرین کی آباد کاری کی وجہ سے بلوچستان کے امن و معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان کے ساحل و وسائل کے دفاع، قومی تشخص کی بقاء کیلئے ہمیں جذباتی سیاست کو ترک کرتے ہوئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان آغا حسن بلوچ، ساجد ترین، میر غلام نبی مری، ہاشم خان نوتیزئی و دیگر نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ اس وقت افغان مہاجرین کی آباد کاری کی وجہ سے مقامی آبادیاں تکلیف میں مبتلا ہیں۔ پاکستان عالمی یتیم خانہ بن چکا ہے۔ مقامی آبادیوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس صورتحال پر سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک بااخلاق جماعت ہے، جس میں بد اخلاقی کی کوئی گنجائش نہیں۔ سیاست میں جذباتیت کی بجائے سنجیدگی کی ضرورت ہے۔ ہم آنیوالی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کراتے ہوئے سیاست میں لائینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پر بلوچ، پشتون اور ہزارہ سمیت دیگر اقوام کا برابر کا حق ہے۔ مگر ترقیاتی کاموں اور منصوبوں میں من پسند علاقوں کو نوازا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین نے ہمیشہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے۔ شہداء کے اصل وارث آج بھی برسرپیکار ہیں اور بی این پی کے کارکنان اپنے شہداء کی جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی شہداء کی سب سے بڑی جماعت ہے اور پارٹی نظریاتی، فکری و عملی سیاست کر رہی ہے۔ پارٹی نے کبھی بھی بلند و بانگ دعوے نہیں کئے۔
خبر کا کوڈ : 399637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش