0
Friday 25 Jul 2014 11:27

خیبر پختونخوا میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا اختر علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ کا ایک اہم اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں دہشت گردوں، اغوا کاروں، ٹارگٹ کلز اور بھتہ خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا اور اس حوالے سے جرائم پیشہ افراد کے خفیہ ٹھکانوں کا کھوج لگا۔ ان کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آپریشن کو 26 زونز میں تقسیم کیا جائے گا اور اس میں 100 سے زائد کمانڈوز کے دستے تیار کر لئے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت نے ہوائی اڈوں، بس اڈوں، ٹی وی اسٹیشنز، ریلوے، واپڈا اور آئل اینڈ گیس نتصیبات کو حساس قرار دے دیتے ہوئے پولیس کو ریڈ الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔ جبکہ صوبائی حکومت نے 2 ہزار 268 جرائم پیشہ مطلوب افراد کی فہرست بھی تیار کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 401437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش