0
Wednesday 30 Jul 2014 06:00

مظلوم فلسطینیوں کے خلاف مصری فوج کی ایک اور کاروائی

مظلوم فلسطینیوں کے خلاف مصری فوج کی ایک اور کاروائی
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں دوائیوں اور خوراک کی سپلائی روکنے کے لیے مصری فوج نے غزہ کو جزیرہ نما سینائی سے منسلک کرنے والی 13 سرنگوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ حماس ان سرنگوں کے ذریعے غزہ میں ہتھیار، خوراک اور رقم لاتی ہے اور اسرائیل پر حملوں کیلئے بھی ان سرنگوں کو استعمال کرتی ہے۔ دوسری جانب مصر کا بھی کہنا ہے کہ اپنے صحرائی علاقے سنائی اور سرحد کے دوسری جانب واقع غزہ کے درمیان موجود سرنگیں اس کے اندرونی امن کیلئے خطرہ ہیں۔ مصر ایک عرصے سے ان سرنگوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اور خصوصاً غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے بعد یہ سلسلہ تیز کردیا گیا ہے اور اب تک مبینہ طور پر کل 1639 سرنگین تباہ کی جاچکی ہیں۔ واضح رہے کہ مصر میں جنرل السیسی کی حکومت قائم ہونے کے بعد حماس کے خلاف مصری رویہ بہت سخت ہوگیا ہے کیونکہ اسے سابق صدر محمد مورسی کی حمایتی تنظیم اور مصر میں بدامنی کا سبب سمجھا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 402148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش