0
Tuesday 19 Aug 2014 20:23
مرکزی قیادت کے ہر فیصلے کا پابند ہوں

بلوچستان اسمبلی میں پیش ہونیوالی قرارداد کا حصہ نہیں ہیں، سید محمد رضا

میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں
بلوچستان اسمبلی میں پیش ہونیوالی قرارداد کا حصہ نہیں ہیں، سید محمد رضا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان اسمبلی کے رکن سید محمد رضا نے کہا ہے کہ سوموار کے روز صوبائی اسمبلی میں پاس والی قرار کا مجلس وحدت مسلمین حصہ نہیں ہے، اور اس قرار داد پر انہوں نے اپنی پارٹی کا موقف دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے، آغا رضا نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں پاس ہونے والی قرارداد پر انہوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، انہوں نے ایوان میں اپنی پارٹی کا موقف واضح کیا کہ جمہوریت آئین کی بالا دستی جملہ انسانی حقوق اور انسانی اقدار کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم ایک واضح پالیسی رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ہر سامراجی، طاغوتی اور آمرانہ حکومتوں اور حکمرانوں کی نہ صرف مخالفت کی ہے، بلکہ ہمیشہ ان کے خلاف ڈٹے رہے ہیں۔ اب بھی کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کے حوالے سے، بعض خلیجی ریاستوں کے عقائد ہم پر زبردستی مسلط کرنے کے حوالے سے ہم اپنے تحفظات رکھتے ہیں۔ خصوصاً ملک میں جاری بدترین دہشت گردی اور امن و امان کی صورت حال پر ہمیں گہری تشویش ہے۔ ان حالات میں ہماری مرکزی قیادت جو بھی فیصلہ کرتی ہے اور آئندہ کے لیے جو بھی لائحہ عمل مرتب کرے گی وہ اس کا پابند ہیں۔ آغا رضا نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ انہوں نے گذشتہ روز پاس ہونے والی قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مخالفت کی وجہ سے یہ قرار داد متفقہ نہیں بن سکی۔
خبر کا کوڈ : 405639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش