0
Tuesday 19 Aug 2014 21:12

ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے زیراہتمام راولپنڈی اسکردو روڈ پر انقلاب مارچ کی حمایت میں دھرنا

ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے زیراہتمام راولپنڈی اسکردو روڈ پر انقلاب مارچ کی حمایت میں دھرنا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے انقلاب مارچ کی حمایت میں کچورا کنڈور چوک پر دھرنا دیا گیا جس کے سبب اسکردو راولپنڈی، کرگل، سیاچن اور کے ٹو جانے والا روڈ بند رہا۔ دھرنے کے شرکاء سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا سید مظاہر حسین موسوی، ڈویژن سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی، شیخ زاہد حسین زاہدی، شیخ محمد باقری، شیخ انصاری اور شیخ علی محمد کریمی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے برسراقتدار آئی ہوئی بدمعاش حکومت پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے آئی ہے۔ انہیں نہ جمہوریت کی فکر ہے اور نہ ریاست کی، نواز حکومت کی جان کرسی اور اختیار ہے۔ دوسری طرف نواز حکومت نہ صرف ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر سے ہمدردی رکھتی ہے بلکہ انکی پشت پناہی میں مصروف ہے۔ اگر نواز حکومت کو مدت پوری کرنے دی جائے تو پارلیمنٹ میں دہشت گردوں کی حکومت ہوگی اور پاکستان آرمی سمیت ریاستی حساس اداروں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو پناہ ملتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں کسی دہشت گرد، ظالم، بدعنوان، قاتل اور جعلی مینڈیٹ کے ساتھ برسراقتدار آئی ہوئی حکومت حق حکومت کھو چکی ہے۔ نواز بدمعاش کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیئے ورنہ پاکستان کی عوام انہیں مزید برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ مقررین نے کہا کہ نواز حکومت کے خلاف احتجاجی سلسلے کو بلتستان بھر میں پھیلایا جائے گا اور پورے بلتستان کو جام کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 405643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش