0
Sunday 14 Sep 2014 15:32
نئے پاکستان کی بنیاد کے لیے قربانیاں دی ہیں، اعظم سواتی

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے اعظم سواتی اور شبلی فراز کی درخواست ضمانت منظور کرلی

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے اعظم سواتی اور شبلی فراز کی درخواست ضمانت منظور کرلی
اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی اور شبلی فراز کی دو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر درخواست ضمانت منظور کرلی۔ تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی اور رہنما فراز شبلی کو سخت سکیورٹی حصار میں اسلام آباد کی ایف ایٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں رہنماؤں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ تحریک انصاف کی وکلاء ٹیم عدالت نے دونوں رہنماوں کی رہائی کیلئے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اعظم سواتی اور دیگر رہنماوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بھی پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے جلسے کو قانونی قرار دے چکی ہے۔ عدالت دونوں رہنماوں کی رہائی کے احکامات جاری کرے۔ عدالت نے اعظم سواتی اور شبلی فراز کی دو دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی۔
دیگر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اعظم سواتی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ نے رہا کردیا ہے۔ اپنی رہائی کے فوری بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ کارکنوں نے نئے پاکستان کی بنیاد کے لیے قربانیاں دی ہیں، ہمارا سفر حکومت کےخاتمے اور نئے پاکستان کے بننے تک جاری رہے گا، اس موقع پر انہوں نے اپنے پارٹی کارکنوں اور میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 409665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش