0
Friday 10 Oct 2014 19:59

سرحد کے موجودہ حالات پر بھارتی داخلہ وزیر مملکت نے اجلاس طلب کیا

سرحد کے موجودہ حالات پر بھارتی داخلہ وزیر مملکت نے اجلاس طلب کیا
اسلام ٹائمز۔ سرحد کے موجودہ حالات پر بھارتی داخلہ وزیر مملکت کرین رججو نے میٹنگ بلائی ہے۔ میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور بی ایس ایف کے ڈی جی ڈی کے پاٹھک بھی موجود تھے، دونوں حکومتوں کے سخت رخ کے بعد سرحد پر جمعرات کی رات خاموشی سے گزری اور گولہ باری نہ کے برابر ہوئی لیکن جمعہ کے دن دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان دبارہ شدید گولہ باری دیکھنے کو ملی، جمعرات کی رات ساڑھے آٹھ بجے سامبا بارڈر میں پاکستان کی جانب سے فائرنگ ہوئی تھی، لیکن جوابی کارروائی کے بعد کچھ دیر امن برقرار رہا، بھارتی وزارت داخلہ نے بی ایس ایف کو صرف جوابی کارروائی کرنے کی ہدایات دیے تھے۔ ہیرانگر سیکٹر کے کٹھوا میں اب تک کی گولہ باری کی وجہ سے لوگ اپنے گھر چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے بس بھیج کر لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا ہے۔ سرحد پر فائرنگ کے واقعات سامنے آنے کے بعد پاکستانی وزیراعظم نواز شریف پر اپنے ملک میں دباؤ بڑھ رہا تھا، نواز شریف نے آج نیشنل سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ طلب بھی کی تھی جس میں انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سرحد پر فائر بندی کی خلاف ورزی سے باز آئے، انہوں نے کہا کہ ہماری پرامن بات چیت اور مذاکرات کی سبقت کو ہماری مجبوری تصور نہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 413994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش