1
0
Friday 24 Oct 2014 17:31
ہزارہ برادری کی نسل کشی پر تشویش ہے

مولانا فضل الرحمٰن کے جلسے میں دھماکہ فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے، علامہ رمضان توقیر

مولانا فضل الرحمٰن کے جلسے میں دھماکہ فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ حکومت کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے سامنے لائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی خان سے جاری ہونیوالے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہزارہ گنجی میں ہونے والے درد ناک واقعہ کے بعد مولانا کے جلسہ کے قریب ہونیوالا دھماکہ فرقہ واریت پھیلانے کی بہت بڑی سازش ہے۔ ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے بڑے پیمانے پر سازش ہو رہی ہے لیکن دشمنوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دونوں واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ بلوچستان میں ہزارہ برادری پر مسلسل قیامت برپاء کی جا رہی ہے مسلسل ہزارہ برادری کی نسل کشی ہو رہی ہے، حکومت کو بلوچستان کے حالات کا نوٹس لینا ہو گا انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت پھیالانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکام بنائیں گے۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے شہدائے ہزارہ گنجی کیلئے فاتحہ اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے اس درد میں پوری شیعہ قوم ان کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 416223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

کونسی فرقہ واریت علامہ صاحب
دھماکہ دیوبند مسلک کے لوگوں نے کیا، اج تک پاکستان میں دہشتگرد حودکش دھماکے انہی کے مسلک کے بمبار کرتے ہیں۔۔ آپ کے اس نیوز سے ہی فرقہ واریت پھیلنے کا خطرہ ہے، سوچ سمجھ کر خبر کو دیا جانا چاہئے۔۔۔
ہماری پیشکش