0
Friday 24 Oct 2014 23:11

ہزار گنجی حملے کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی نے قبول کرلی

ہزار گنجی حملے کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی نے قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں گذشتہ روز شیعہ ہزارہ قوم کے آٹھ افراد کو ہزار گنجی کے مقام پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی ذمہ داری لشکر جھنگوی نے قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر مقامی میڈیا سے گفتگو میں کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے ترجمان نورالدین زنگی کا کہنا تھا کہ ہزار گنجی کے مقام پر شیعہ ہزارہ قوم کے سبزی فروشوں کو انہوں نے نشانہ بنایا۔ کالعدم دہشتگرد تنظیم کے ترجمان نے دھمکی دیتے ہوئے مزید واضح کیا کہ وہ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ پر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ صوبے میں کہیں بھی انکے دہشتگرد داعش کی طرح حملہ آور ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 416295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش