0
Wednesday 29 Oct 2014 05:46

پاراچنار، گورنر ہاوس میں محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی انتظامات کےحوالےسے انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کا مشترکہ اجلاس

پاراچنار، گورنر ہاوس میں محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی انتظامات کےحوالےسے انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کا مشترکہ اجلاس
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے حوالے سے پاراچنار میں قبائلی عمائدین کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں علاقے کے تمام قبائل کے عمائدین، علماء اور پولیٹیکل حکام نے شرکت کی۔ قبائلی عمائدین نے محرم الحرام کے دوران مکمل مذہبی رواداری، بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے اور قیام امن کے حوالے سے حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرادی۔ 
گورنر ہاوس پاراچنار میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پولیٹیکل ایجنٹ امجد علی خان نے کہا کہ حکومت نے محرم کے ایام میں مجالس کے پرامن انعقاد کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھالئے ہیں اور قبائلی عمائدین کے تعاون سے انشاءاللہ اس سال بھی کرم ایجنسی میں پر امن ماحول مین محرم الحرام کے مجالس کا انعقاد مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ کیا جائیگا۔ 
اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ ایم این اے ساجد طوری، اہلسنت والجماعت کے رہنما حاجی سلیم خان اور حاجی بخت جمال نے کہا کہ امام عالی مقام نے میدان کربلا میں جس عظیم مقصد کیلۓ قربانی دی وہ کسی ایک فرقے یا صرف مسلمانوں کیلۓ نہیں بلکہ انسانیت کیلئے دی ہے، چنانچہ ہم سب مل کر محرم کے مقدس ایام میں مثالی بھائی چارے اور اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 416929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش