0
Friday 12 May 2017 23:50

وفاق سے عشر کی مد میں کوئی رقم موصول نہیں ہوئی، ناصر حسین شاہ

وفاق سے عشر کی مد میں کوئی رقم موصول نہیں ہوئی، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر زکوة و عشر سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے 2008ء سے 2013ء تک زکوة فنڈز کی مد میں 7296 ملین روپے ملے ہیں، عشر کی مد میں 2008ء سے 2012ء تک کوئی رقم موصول نہیں ہوئی ہے۔ سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گورنر سندھ کے ایک خط پر عشر کی وصولی روک دی گئی تھی اور اس کی وجہ زمینداروں کی جانب سے یہ شکایت تھی کہ عشر وفاق وصول کرتا ہے اور دیگر صوبوں میں ایسا نہیں ہے۔ ایک سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ 2472 ملین روپے جنوری 2016ء میں دستیاب تھے، سندھ کونسل کے 2014ء میں ہونے والے 15 ویں اجلاس میں 84000 افراد اس سے استفادہ حاصل کر رہے تھے، جن کو ماہانہ ایک ہزار روپے گزارہ الاؤنس دیا جا رہا تھا، اس طرح یہ رقم 1008 ملین روپے سے زائد بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی زکوٰۃ کمیٹیوں کی جانب سے فراہم کردہ فہرست پر 895.548 ملین روپے 47629 افراد میں گزارہ الاؤنس کے طور پر یکم فروری 2016ء تک تقسیم کی گئی، 4443 افراد کی جانب سے سندھ بینک کے اے ٹی ایم کے ذریعہ گزارہ الاؤنس کی رقم نہیں نکالی گئی، 4928 افراد کی فہرست موصول نہیں ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تربیت پانے والوں کیلئے 6670 ماہانہ دیئے جا رہے ہیں اور اب ہماری کوشش ہے کہ اداروں کو براہ راست فنڈز دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 636155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش