0
Saturday 3 Jun 2017 23:36

مذہبی جماعتوں کے نئے سیاسی اتحاد کی تیاریاں، مولانا عبدالغفور حیدری ایک بار پھر متحرک

مذہبی جماعتوں کے نئے سیاسی اتحاد کی تیاریاں، مولانا عبدالغفور حیدری ایک بار پھر متحرک
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری دینی جماعتوں کے اتحاد کے لئے ایک بار پھر متحرک ہو گئے، عید الفطر کے بعد وہ منصورہ کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق انہیں اپنی جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دینی جماعتوں کے متحدہ پلیٹ فارم کی ضرورت کو سارے دینی طبقے نے تسلیم کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، دینی جماعتوں کے اتحاد کی کیا شکل ہوگی اس بارے میں حتمی طور کچھ نہیں کہا جاسکتا، ایم ایم اے میں شامل جماعتوں سے ہی ابتدائی طور پر مشاورت کی جا رہی ہے، دینی اتحاد کی کوئی اور شکل بھی ہوسکتی ہے، تمام جماعتو ں سے رابطے ہوئے اور سب نے اتحاد کرنے پر اتفاق کیا ہے، عید کے فوری بعد دینی جماعتوں کی مذاکراتی ٹیمیں ملیں گی۔ دریں اثنا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے جمعیت علماء نیپال کے اعلیٰ سطح کے وفد نےجمعیت علماء نیپال کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف عالم قاسمی مدنی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
خبر کا کوڈ : 643062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش