0
Monday 19 Mar 2018 18:35

فیض آباد دھرنا کیس، خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت دیگر مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

فیض آباد دھرنا کیس، خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت دیگر مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت دیگر مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیض آباد دھرنا سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس دوران خادم رضوی حسین رضوی سمیت مفرور ملزمان کو پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور حکم دیا کہ مقدمات میں نامزد مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ خیال رہے کہ خادم حسین رضوی، افضل قادری اور مولانا عنایت مقدمہ نمبر 345 ، 334اور 335 میں نامزد ملزم ہیں۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف چالان مکمل نہیں ہوسکا اس لیے مزید کچھ دن کی مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے پولیس کو 4 اپریل تک حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت نے ختم نبوت کے حلف نامے میں متنازع ترمیم کے خلاف 5 نومبر 2018 کو دھرنا دیا۔ حکومت نے مذاکرات کے ذریعے دھرنا پرامن طور پر ختم کرانے کی کوششوں میں ناکامی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے فیض آباد خالی کرانے کے حکم کے بعد دھرنا مظاہرین کے خلاف 25 نومبر کو آپریشن کیا، جس میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ آپریشن کے خلاف اور مذہبی جماعت کی حمایت میں ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور مظاہرے شروع ہوگئے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 27 نومبر 2018 کو حکومت نے وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے سمیت اسلام آباد دھرنے کے شرکا کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے، جس میں دوران آپریشن گرفتار کیے گئے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ بعد ازاں تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنان کی رہائی کا آغاز ہوگیا اور ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید کو، ایک ویڈیو میں رہا کیے جانے والے مظاہرین میں لفافے میں ایک، ایک ہزار روپے تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 712615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش