0
Thursday 19 Apr 2018 22:27

کراچی، بجلی بحران میں شدت، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بڑھ گیا

کراچی، بجلی بحران میں شدت، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے بڑھ گیا
اسلام ٹائمز۔ ملک کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ شہر میں 12 بارہ گھنٹوں سے بھی زیادہ لوڈشیڈنگ سے زندگی عذاب ہوگئی۔ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کی چپقلش کے باعث شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔ کراچی میں فالٹس کے نام پر 14 سے 15 گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسل جاری ہے جس کے باعث عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، کراچی کو بجلی سپلائی کرنے کی ذمہ دار کمپنی کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کی چپقلش میں شہری بری طرح پس رہے ہیں، ملیر، شاہ فیصل کالونی، نیو کراچی، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، اورنگی ٹاون، پی ای سی ایچ ایس کے علاقے شدید متاثر ہیں جبکہ لائینز ایریا، ملیر سٹی، رفیع گارڈن، کورنگی، لانڈھی، اولڈ سٹی ایریا، ناظم آباد میں بھی 12 بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ لوڈشیڈنگ سے مستثنی صنعتی علاقوں میں بھی 8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے انڈسٹری کا پہیہ چلنا محال ہوگیا ہے، وقت پر آرڈرز تیار نہ ہونے کے باعث صنعتکار شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 719141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش