0
Sunday 29 Apr 2018 09:46

متحدہ مجلس عمل نے 13 مئی سے لاہور سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

متحدہ مجلس عمل نے 13 مئی سے لاہور سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل نے 13 مئی کو لاہور میں منیار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایم ایم اے ذرائع کے مطابق اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ متحدہ مجلس عمل 13 مئی سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دے گی، اس حوالے سے لاہور میں جلسہ عام کیا جائے گا جس میں مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، علامہ ساجد نقوی، شاہ اویس نورانی، پروفیسر ساجد میر سمیت دیگر قائدین شریک ہوں گے۔ جلسے میں مولانا فضل الرحمان اپنے سیاسی منشور کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ لاہور سے شروع ہونیوالی انتخابی مہم کو ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔ اس حوالے سے رہنماؤں کو ٹاسک دیئے جائیں گے اور وہ ملک گیر دورے کریں گے۔ اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو سیاسی حکمت عملی تشکیل دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری اس حوالے سے سراج الحق کی معاونت کریں گے۔ لاہور کے جلسے میں ہی نئے منشور کا اعلان کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 721189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش