0
Sunday 20 May 2018 19:28

کرپٹ حکمرانوں کو ووٹ دینا اپنے لئے عذاب لانے کے مترادف ہے، سراج الحق

کرپٹ حکمرانوں کو ووٹ دینا اپنے لئے عذاب لانے کے مترادف ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ ملتان روڈ پر مقامی شادی ہال میں جمیعت علمائے پاکستان کی جانب متحدہ مجلس عمل کےعہدیداروں کےاعزازمیں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ افطار پارٹی میں ایم ایم اے کے سینیئر رہنما سراج الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم اس پاکستان میں نظام مصطفی (ص) کا نفاذ چاہتے ہیں، آج پاکستان کا ہر شہری موجودہ سیاسی نظام سے بیزار ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ موجودہ نظام کی وجہ سے پاکستانی عوام مقروض ہو کر رہ گئے ہیں، کچھ سیاسی پارٹیوں نے واشنگ مشین کا کام شروع کر دیا ہے، جن لوگوں کو جیل جانا چاہیے تھا وہ ان پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل سودی نظام کو ختم کرے گی، یکساں نظام تعلیم لائیں گے، وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کریں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ آج فلسطین کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے، امریکہ نے بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولا ہے، پاکستان نے امریکہ کےاس اقدام کی مذمت تک نہیں کی، موجودہ حکمران کرپشن کے سپیشلسٹ ہیں، جنہوں نے ملکی  دولت لوٹ کر بیرون ملک خزانے بھرے ہیں اور ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پاس گروی رکھ دیا ہے، ان کرپٹ حکمرانوں نے ہماری نسلوں کو بھی مقروض بنا دیا ہے، ہر نیا پیدا ہونیوالا بچہ مقروض ہے، ایسے ظالم حکمرانوں کو ووٹ دینا اپنے لئے ہی عذاب لانے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 726119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش