0
Saturday 26 May 2018 23:37

فاٹا کا خیبر پختونخواہ صوبہ میں انضمام ایک تاریخی اقدام ہے، حافظ عاکف سعید

فاٹا کا خیبر پختونخواہ صوبہ میں انضمام ایک تاریخی اقدام ہے، حافظ عاکف سعید
اسلام ٹائمز۔ فاٹا کا خیبر پختونخواہ صوبہ میں انضمام ایک تاریخی اقدام ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ 31 ویں ترمیم ریاست پاکستان کی تکمیل اور بہتر مستقبل کی تعمیر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 70 سال گزر چکے ہیں لیکن فاٹا کے عوام اب تک غلامی کی زندگی بسر کر رہے تھے، فاٹا کا علاقہ ریاست کے اندر موجود ہونے کے باوجود علاقہ غیر کہلاتا تھا، FCR جیسے کالے قانون نے اُن کی زندگی اجیرن کر رکھی تھی، وہ ملک اور پولیٹیکل ایجنٹ کے مظالم سہتے تھے لیکن داد رسی نہیں ہوتی تھی، اب پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک فاٹا کے لوگوں کی رسائی ہوگی اور ان علاقوں کے مکینوں کو بھی وہ سارے حقوق میسر ہوں گے جو مغربی استعمار نے انتہائی استحصالی نظام کے تحت ان سے چھین لئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں انصاف اور حقوق کی فراہمی کے لحاظ سے ابھی ہم نے مزید سفر طے کرنا ہے، مکمل انصاف اور حقوق اس ملک میں تب ہی میسر ہوں گے جب ہم یہاں اسلام کا نظام عدل اجتماعی باقاعدہ نافذ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 727510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش