0
Monday 18 Jun 2018 19:15

نظام میں تبدیلی صرف قرآن سے آئے گی، شاہ اویس نورانی

نظام میں تبدیلی صرف قرآن سے آئے گی، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ملاقات کرنیوالے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ نظام میں تبدیلی صرف قرآن سے آئے گی، اگر ہم نے پانی کے مسئلے کا حل نہ نکالا تو قحط سالی ہمارا مقدر بن سکتی ہے، کتاب کے نشان کا جادو سر چڑھ کر بولے گا، ایم ایم اے ہر سیٹ کے لیے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے ہیں، غیر سیاسی خفیہ قوتیں تمام تر بندوبست کے باوجود کنگ پارٹی کی جیت غیر یقینی دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ ایم ایم اے کے گیارہ نکاتی منشور میں قومی احساسات کی ترجمانی کی گئی ہے۔ ایم ایم اے کے صالح امیدوار قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، ہم سیاست کو تجارت نہیں عبادت سمجھتے ہیں، تبدیلی کے ایجنڈے کا پول کھل گیا ہے، یوٹرن خان نے اقتدار کے لالچ میں ہر کرپٹ لوٹے کو گلے لگا لیا ہے، نگران حکومتوں نے ڈنڈی مارنے کی کوشش کی تو انھیں سخت ترین عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے مزید کہا کہ ایم ایم اے کا فلسفہ سیاست عوام کی خدمت ہے۔ خفیہ ہاتھوں کی سیاسی انجیئرنگ ہر آنکھ کو نظر آ رہی ہے۔ دینی جماعتیں عوام کی خدمت کا بہترین تجربہ رکھتی ہیں۔ فوج کا سیاست سے دور رہنا ہی ملک اور فوج کے مفاد میں ہے۔ فوجی شہداء قوم کے ہیرو ہیں۔ آئین توڑنے اور مارشل لا لگانے والے جرنیلوں نے فوج کو بدنام کیا۔ پانی کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے اس لئے نئے آبی ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ بھارت کی آبی دہشتگردی کا نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 732130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش