0
Monday 9 Jul 2018 00:52
عرب اخبار نے فاش کردیا

یمن اسرائیلی ہتھیاروں کی تجربہ گاہ، امریکی ذرائع

یمن اسرائیلی ہتھیاروں کی تجربہ گاہ، امریکی ذرائع
اسلام ٹائمز۔ یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب اور اس کی اتحادی افواج کے مظالم نئے مرحلہ میں داخل ہو گئے ہیں۔ یمن سے نشر ہونے والی جنگی تصاویر میں عجیب و غریب اسلحہ کی نمائش کی گئی ہے۔ نت نئے قسم کے بمب اور خطرناک اسلحے کے استعمال کی وجہ سے شہید ہونے والے شہریوں کے جسم شناخت کے قابل نہیں ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب یمن کے خلاف جنگ میں اسرائیل کا ممنوعہ اسلحہ استعمال کر رہا ہے۔ اس اسلحہ کا استعمال اسرائیل کی درخواست پر ہے جو اپنے نئے قسم کے اسلحہ کو ٹیسٹ کرنا چاہتا ہے۔ یاد رہے سعودی عرب نوجوان ولی عہد کے برسراقتدار آنے کے بعد دن دگنی رات چگنی رفتار کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ کھلا رابطہ رکھنے کیلئے بڑھ رہا ہے۔ اس راستے میں آج سعودی عرب اسرائیل کے ممنوعہ اسلحہ کو صیہونی حکومت کی جانب سے یمن کے عوام پر استعمال کر رہا ہے تاکہ اس کے ذریعے غاصب صیہونی حکومت اپنے نئے بنانے جانے والے اسلحہ بارود کو ٹیسٹ کر سکے۔
 


امریکی کانگریس کی انفارمیشن کمیٹی کے باخبر ذرائع نے الخلیج آنلائن کے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحادی افواج یمن کی جنگ میں اسرائیل میڈ مختلف قسم کا اسلحہ استعمال کر رہی ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق الحدیدہ جنگ میں بھی اس قسم کا ممنوعہ اسلحہ استعمال کیا گیا ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ان باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے سعودی عرب کی فضائیہ کو ممنوعہ بمب اور میزائل فراہم کئے ہیں جن کو یمن کے مختلف صوبوں میں انصار اللہ کے ٹھکانوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔ اس اسلحہ کی فراہمی کا مقصد ان میزائلوں کو ٹیسٹ کرنا اور ان کی تباہ کرنے کی صلاحیت کا اندازہ لگانا ہے۔
 
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی فضائیہ اسرائیل کے ممنوعہ اسلحہ کو امریکی کی جانب سے فراہم کئے جانے والے اسلحہ کی کھیپ میں حاصل کرتی ہے تاکہ اس طرح کسی بھی قسم کے میڈیا لیکس سے بچا جا سکے۔ یاد رہے حال ہی میں سعودی عرب کے سوشل میڈیا ایکٹیویٹر اور ٹویٹر لیکس کے ماہر مجتہد نامی اکاونٹ نے بھی الخلیج آنلائن کی رپورٹ کی تائید کی ہے۔ اس عرب شہزادے نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ ہے میرے ذرائع نے بھی اس خبر کو کنفرم کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 736620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش