0
Monday 16 Jul 2018 21:32

ہماری طاقت دہلی، نارتھ بلاک یا ساؤتھ بلاک سے نہیں آتی، عمر عبداللہ

ہماری طاقت دہلی، نارتھ بلاک یا ساؤتھ بلاک سے نہیں آتی، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ جو لوگ کسی غلط فہمی کا شکار ہیں کہ ہم تھرڈ فرنٹ، فورتھ فرنٹ یا کسی اور فرنٹ سے ڈرتے ہیں، اُنہیں اس غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے کشمیر میں بڑے بڑے فرنٹوں کا مقابلہ کیا، فاروق عبداللہ اور ہم نے بھی چھوٹے موٹے فرنٹوں کا مقابلہ کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر صوبائی سطح کے ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی سیاست پر صرف شیخ خاندان یا کسی اور مخصوص خاندان کا حق ہے، غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی جماعت قائم کرنے اور عوام کے پاس جانے کا حق ہے، تاہم لوگوں کو ایسی کسی کوشش سے اجتناب کرنا چاہئے جس سے کشمیریوں کی آواز تقسیم اور بے وزن ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت دہلی سے نہیں آتی، ہماری طاقت نارتھ بلاک یا ساؤتھ بلاک سے نہیں آتی، ہماری طاقت جموں و کشمیر کے عوام سے آتی ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم کسی الیکشن کی تیاری کے لئے میٹنگیں نہیں بلاتے ہیں، موجودہ دور میں جب شہری ہلاکتیں، مار دھارڈ، خون خرابہ اور انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں، یہ سمجھنا کہ لوگ الیکشن کے لئے تیار ہوجائیں گے بہت بڑی ناانصافی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 738219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش