0
Friday 29 Mar 2024 05:58
تجزیہ

رمضان، خدمت خلق اور فلاح و بہبود

29 مارچ 2024
ہفتہ وار پروگرام تجزیہ موضوع: رمضان، خدمت خلق اور فلاح و بہبود مہمان: حنین زیدی ( یوتھ سوشل ایکٹیوسٹ، سی ای او ہادی لرننگ سسٹم) میزبان و پیشکہفتہ وار پروگرام تجزیہ 
موضوع: رمضان، خدمت خلق اور فلاح  و بہبود
مہمان: حنین زیدی  ( یوتھ  سوشل ایکٹیوسٹ، سی ای او ہادی لرننگ سسٹم)
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
29 مارچ 2024

اہم نکات:
پاکستان میں معاشی بدحالی اور غربت کی جو صورتِ حال ہے لوگوں کو فوری مدد دینا بھی بہت ضروری ہے
مدد کرنے والے افرد بہت اخلاص، دیانت داری اور محنت کے ساتھ لوگوں کو ریلیف پہنچارہے ہیں
جو افراد اور ادارے مدد کے یہ کام مختلف انداز میں کررہے ہیں خراج تحسین پیش کرنے کے قابل ہیں
فوری امداد کا دورانیہ عارضی ہونا چاہیئے ، لوگوں کو امداد کا عادی نہ بنایا جائے
لوگوں کی روزگار کماکر زندگی گزارنے کی اہلیت  و صلاحیت میں بڑھوتری کرنے کی ضرورت ہے
لوگوں کو اپنے  پاوں پہ کھڑا کرنے کی بہت ضرورت ہے اور یہ کام ابھی شروع ہونا چاہیئے
امداد کرنے والے افراد رضاکارانہ طور پہ عوام کی مددکرتے ہیں، 
لوگوں سے اپیل ہے کہ مدد کرنے والے افراد اور اداروں کے خلوص پہ ججمنٹل نہ بنیں
مدد کرنے والے افراد اور اداروں کی  نیک نیتی اور اخلاص پہ یقین کریں
اگر کوئی مخیر شخصیت اپنی خواہش کے مطابق کے امداد کی ترسیل  یا کھانا کھلانا چاہتا  تو کوئی مضائقہ نہین 
خوامخواہ کی تنقید کرنے والے احباب گزارش یہی کہ کام  کرنے والوں کی حوصلہ شکنی نہ کریں
پاکستان کی موجودہ سیاسی سماجی اور اقتصادی صورت حال کی بناپہ ستر فیصد آبادی مشکل حالات میں زندگی گزارنے پہ مجبور ہے
صرف بیروزگاری ہی نہیں بلکہ بھوک افلاس مہنگائی اور حق تلفی نے معاشرے کو بُری طرح جکڑا ہوا ہے
امیر و  غریب کا طبقاتی فرق بڑھتا چلا جارہا ہے
سماجیکارکنان اور سماجی تنظیموں کی ضرورت اور ذمہ داری بہت اہم ہوتی جارہی ہے
فوری امداد کے ساتھ  محروم طبقے کو اپنے پاوں پہ کھڑا ہونے  کی معاونت کرنا زیادہ ضروری ہے
پاکستان میں  سکلز کی بنیاد پہ جابز تو ہیں مگر ماہرافراد کم ہیں
نوجوان نسل کومہارتوں  یعنی سکلز کی بنیاد  پہ تعلیم اور ڈگری حاصل کرنا چاہیئے
سکلز کی بنیاد پہ حاصل کردہ ڈگری بیرون ملک روزگار کمانا بھی آسان کردیتی ہے
پاکستان میں سمال سکیل  ہوم بیسڈ انڈسٹریز کو پروموٹ کرنا بہت اہم اور ضروری ہے 
سمال سکیل     ہوم بیسڈ انڈسٹری  کو کم سرمایہ کاری کے ساتھ لگانا آسان اور سہل ہوتا ہے
سمال سکیل     ہوم بیسڈ انڈسٹری   کا براہ راست فائدہ نچلے طبقے اور عام آدمی کو پہنچتا ہے
چین ، بھارت، بنگلہ دیش نے سمال سکیل     ہوم بیسڈ انڈسٹری   کو پروموٹ کیا ہے
پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیٹر میں بہت پوٹینشل ہے
انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کو پروموٹ کرنا بہت ضروری ہے
پاکستان کی معیشت  کوبہترٹیکس  وصولی،برآمدات  اور زرِ مبادلہ کی آمد صحیح کرسکتی ہے
خبر کا کوڈ : 1125458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش