0
Monday 28 Jul 2014 19:19

پنجاب حکومت نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب آفس سے سکیورٹی ہٹا لی

پنجاب حکومت نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب آفس سے سکیورٹی ہٹا لی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے عیدالفطر کے حساس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آفس سے سکیورٹی ہٹا لی ہے، جس کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے سکیورٹی واپس لئے جانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پنجاب حکومت کی دہشت گردوں سے ملی بھگت قرار دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سربراہ علامہ عبدالخالق اسدی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت مجلس وحدت کے ساتھ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور ایم ڈبلیو ایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف ہمیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کی حمایت پر نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن وہ یاد رکھیں کہ اللہ تعالٰی نے اگر انہیں اقتدار دیا ہے تو اس کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کلمہ حق کہتے رہیں گے، حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے۔ علامہ اسدی نے کہا کہ سکیورٹی واپس لئے جانے پر کوئی واقعہ رونما ہوگیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 402014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش