0
Tuesday 21 Oct 2014 22:00

سعودی تنگ نظری پر اسلامی ممالک کو تحفظات ہیں، اعجاز ہاشمی

سعودی تنگ نظری پر اسلامی ممالک کو تحفظات ہیں، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے سعودی عرب میں معروف شیعہ رہنما آیت اللہ باقرالنمر کو سزائے موت سنانے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی فرمانروا سے سزا معاف کر کے انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سعودی حکومت کی مخصوص سوچ، تنگ نظری اور بادشاہت پر تمام اسلامی مسالک کو تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے مخالف مسالک کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو اتحاد امت پر منفی اثرات پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود نے جنت البقیع میں صحابہ کرام اور اہل بیت عظام کے مزارات مقدسہ کو منہدم کر کے مجرمانہ گستاخی کر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ہیں، اب سیاسی، جمہوری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی گئیں تو یہ خود سعودی حکومت کے لئے نقصان کا باعث ہوں گی۔ پیر اعجاز ہاشمی نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آیت اللہ باقرالنمر کو رہا کر کے عوام کو سیاسی حقوق دیں اور خاندانی آمریت کی بجائے عوام کے شراکت اقتدار کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔ تو ان پر دوسرے فرقوں کو دبانے کا الزام بھی عائد نہیں ہو گا اور وہ زیادہ مضبوط ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 415808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش