0
Saturday 22 Nov 2014 23:28

بلوچستان میں منشیات کے استعمال اور اس پر انحصار کی شرح بہت زیادہ ہے، سیزر گوئیڈز

بلوچستان میں منشیات کے استعمال اور اس پر انحصار کی شرح بہت زیادہ ہے، سیزر گوئیڈز
رپورٹ: این ایچ جعفری

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات و جرائم کے نمائندے سیزر گوئیڈز نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گذشتہ سال منشیات کے عادی افراد کی تعداد اعشاریہ 28 ملین تھی۔ جن میں سے 17 ہزار افراد سرجن کے ذریعے منشیات کو استعمال کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہاں ایچ آئی وی ایڈز کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے۔ کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ڈرگ یوز ان پاکستان رپورٹ کی تقریب رونمائی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مرتب کردہ رپورٹ کو مرتب کرنے میں دو سال کا عرصہ لگا ہے۔ رپورٹ سے ظاہر ہے کہ بلوچستان میں منشیات کے استعمال اور اس پر انحصار کی شرح ملک بھر میں بہت زیادہ ہے۔ پاکستان میں لوگوں کی بڑی تعداد منشیات کی عادی ہیں۔ تاہم یہ شرح بلوچستان میں سب سے زیادہ ہیں، جو کہ قابل تشویش امر ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال 6.7 ملین پاکستانیوں جن کی عمریں 15 سے 64 سال کے درمیان ہیں۔ یہ تاثر زور پکڑ رہا ہے کہ پاکستان میں 4.25 ملین لوگ منشیات کے عادی بن چکے ہیں۔ تاہم ان کے علاج و معالجے کے لئے ماہرانہ معالجاتی اقدامات کی کمی ہے کیونکہ اس وقت سالانہ بنیادوں پر پاکستان بھر میں صرف 30 ہزار افراد کو بمشکل منشیات سے چھٹکارہ کے لئے علاج و معالجہ کی سہولت حاصل ہے۔ جو مکمل طور پر مفت بھی نہیں۔ پاکستان میں ایک چوتھائی آبادی کی یومیہ آمدنی 1.25 ڈالر سے بھی کم ہیں۔ انہوں

منشیات کے متعلق قومی سروے کا انعقاد پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ جس سے منشیات کے استعمال کی وجہ سے منتقل ہونے والی ایچ آئی وی ایڈز بارے جامع اعداد و شمار حاصل ہوئے ہیں کہ منشیات کے استعمال کو روکنے اور دیگر بارے ہمیں رپورٹ سے مدد ملے گی۔ بلوچستان میں ملک بھر کے چرس پینے والے افراد کی 2.8 فیصد ہیں۔ پاکستان میں منشیات کے انٹرنیشنل گروہ روٹس کا استعمال کرتے ہیں۔ جس کے یہاں کے مقامی آبادی پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ تربت میں منشیات استعمال کرنے والوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ پوست کاشت کرنے والے ملک افغانستان میں حکومت تبدیل ہوئی ہے۔ منشیات اور خاص کر پوست کی کاشت روکنے کے لئے ہمیں نئی حکومت سے کافی امیدیں ہیں۔ اس سلسلے میں نیٹو اور دیگر ممالک کی فورسز کا بھی کردار اہمیت کا حامل ہیں۔ اس موقع پر حکومت بلوچستان کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری طارق زہری اور دیگر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت منشیات کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔ جس کی آنے والے دنوں میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 420911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش