0
Wednesday 15 Oct 2014 01:07

دنیا کا پہلا آنلائن قتل اسی سال کے آخر تک ہونیوالا ہے، انٹرنیٹ ماہرین کا انتباہ

دنیا کا پہلا آنلائن قتل اسی سال کے آخر تک ہونیوالا ہے، انٹرنیٹ ماہرین کا انتباہ
اسلام ٹائمز۔ کیا قتل اور وہ بھی آن لائن؟ یہ بھلا یہ کیسے ممکن ہے؟ یقیناً ایسے سوال آپ کے ذہن میں گونج رہے ہوں گے لیکن بتایا جا رہا ہے کہ دنیا کا پہلا آن لائن قتل اسی سال کے آخر تک ہونے والا ہے۔ یہ انتباہ انٹرنیٹ ماہرین اور اداروں کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ سے منسلک انسٹرومنٹ کو ہیک کر کے اس کے ذریعے یعنی آن لائن قتل کیا جا سکتا ہے۔ یہ انتباہ یورپی یونین کی پولیس يورو پول جانب سے جاری ہوا ہے۔ اس انتباہی رپورٹ میں اس بات کے حوالے تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ سائبر ورلڈ کے مجرم انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے کسی شخص کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
آن لائن قتل انٹرنیٹ کے ذریعے انسانوں کو مارنے کا ایک ایسا نیا اور جدید طریقہ ہے جس کے ذریعے ہزاروں میل دور بیٹھے ایک شخص کو دوسرا فرد لمحے بھر میں ختم کر سکتا ہے۔ اسی خطرے سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ ماہرین پر سکتہ سا طاری ہے۔

انٹرنیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سے مربوط ہونے والی ڈیوائسز کو ہیک کرکے آن لائن قتل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان ڈیوائسز میں اسمارٹ، ٹیبلیٹ، کمپیوٹر، انٹرنیٹ سے منسلک گھریلو اشیاء، اسمارٹ ٹی وی، ہارٹ پیس میکر جیسی چیزیں شامل ہو سکتی ہیں۔ يوروپول کو اہم سکیورٹی آلات پر کمپیوٹر کے ذریعے کیے گئے حملے میں کسی کے زخمی ہونے یا اس کی موت تک ہو جانے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اگلے چند دہائیوں میں اربوں اشیاء انٹرنیٹ سے منسلک ہو چکی ہوں گی اور اس طرح انٹرنیٹ کے ذریعے ان تک رسائی حاصل کرنے کے مواقع میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان سرگرمیوں کے تحت ہونے والے اس قسم کے جرائم کو روکنا مشکل ثابت ہو سکتا ہے اور سکیورٹی کے ماہرین کے لیے یقیناً یہ بڑا خطرہ بن کر اُبھر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 414667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش