0
Thursday 24 Apr 2014 15:36

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین الحسینی کے جنوبی اضلاع کے دورہ جات

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین الحسینی کے جنوبی اضلاع کے دورہ جات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور لکی مرورت کا تین روزہ دورہ مکمل کرلیا۔ دورے کے پہلے مرحلہ میں وہ ضلع ڈی آئی خان گئے۔ جہاں پر ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان علامہ زاہد جعفری اور پہاڑ پور کے عوام نے ان کا استقبال کیا۔ علامہ سید محمد سبطین نے تنظیمی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس زمانہ میں ہم جی رہے ہیں یہ زندگی شہداء کے مرحون منت ہے۔ کیونکہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوموں کو زند ہ رکھا۔ ہمیں بھی چایئے کہ آج ان شہداء اور اسیران کے گھروں میں پہنچ کر ان سے دریافت کریں کہ ان کے بچے پڑھ بھی رہے ہیں یا نہیں۔؟ ان کیلئے کوئی نئے کپڑے بنانے والا ہے بھی یا نہیں۔؟ اس موقع پر تحصیل پہاڑ پور کے عمائدین نے متفقہ طور پر سید آغا شاہ کو ایم ڈبلیو ایم تحصیل پہاڑ پور کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔

علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے نئے تحصیل سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداروں سے حلف لیا۔ اور مبارکباد دی۔ اس موقع صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مخدوم تقی شاہ بھی موجود تھے۔ علامہ سبطین الحسینی نے جشن بی بی فاطمہ (س) کے سلسلے میں منعقدہ محفل سے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی بی (س) کے فضائل پر روشنی ڈالی۔ علامہ سید محمد سبطین اور علامہ زاہد جعفری نے پہاڑ پور میں خیرالعمل فاونڈیشن کی طرف سے فراہم کئے گئے ہینڈ پمپس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس پسماندہ علاقے میں خیرالعمل فاونڈیشن کی طرف سے فلاحی کام خوش آئند ہیں۔ علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے علامہ زاہد جعفری کے ہمراہ ضلع ٹانک کا بھی دورہ کیا۔ جہاں پر مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے ٹانک سٹی کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری قوم کے جون بیدار رہیں تو دنیا کی کوئی قوت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ٹانک پسماندہ اور دشمن کے قریب ترین علاقہ ہے، مگر یہاں کے لوگ جس طرح زندگی بسر کر رہے ہیں یہ کوئی جہاد اکبر سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک کے مومنین کو ہر جگہ بے گناہ شہید کیا گیا، مگر یہ یہاں کے مومنین کی استقامت ہے کہ انہوں نے اپنے گھروں کو چھوڑا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی بساط کے مطابق ضلع ٹانک کی ہر قسم کی مشکل کو حل کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے۔ انہوں نے ٹانک میں جشن بی بی زھرا (س) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی (س) نے ہمیں درس دیا ہے کہ اپنے زمانے کے امام کی نصرت کیسے کی جاتی ہے۔ ہماری پاک بی بی (س) نے وقت کے امام کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی۔ اس دوران جشن بی بی فاطمہ زھرا (س) سے علامہ زاہد جعفری نے بھی خطاب کیا۔ علامہ سید سبطین نے ٹانک ہی کے علاقہ گرہ بلوچ کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی جماعت ہے۔ جہاں جہاں مظلوموں کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہو مجلس وحدت مسلمین وہاں وہاں ظالموں کے خلاف قیام کر رہی ہے اور کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی میں مجلس وحدت مسلمین نے فعال کردار ادا کر کے یہ بتا دیا ہے کہ ہم عزاداری سید شہداء (ع) پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔ اس دوران انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی آفس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے گرہ بلوچ کی امام بارگاہوں کا بھی دورہ کیا۔ جہان پر متولیان سے ملاقاتیں کیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ نے ٹانک کے سیکرٹری جنرل سید عبد الحسنین، مولانا زاہد جعفری، صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش اور دیگر کے ہمراہ شہداء کی قبور پر حاضری بھی دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل سید عبد الحسنین نے کہا کہ ہم تمام مہمانان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وانا جیسے علاقہ کے قریب ایک پسماندہ علاقہ کا دورہ کیا اور ہمیں یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک کے مومنین علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی اور سید سبطین الحسینی کی ہر آواز پر لبیک کہنے کو ہمہ وقت تیار ہیں اور ضلع ٹانک کے تمام مومنین مجلس وحدت مسلمین کی حمایت کرتے ہیں۔

بعد ازاں علامہ سید محمد سبطین نے ضلع لکی مروت کا بھی دورہ کیا۔ جہاں پر علاقے کے جوانوں اور بزرگان سے ملاقات کیں۔ اس دوران انہوں نے مرکزی امام بارگاہ کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ انشاء اللہ ہم آپ لوگوں کے لئے امام بارگاہ اور مسجد کے قیام کیلئے بھرپور کوشش کرینگے۔ انہوں نے ضلع لکی مروت میں مقامی عمائدین کے اتفاق رائے سے گل نواز ایڈوکیٹ کو ضلعی سیکرٹری جنرل اور سید فیروز شاہ کو ڈپٹی سیکرٹی جنرل منتخب کیا۔ علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے ضلعی کابینہ سے حلفف بھی لیا۔ انہوں نے ضلع بنوں کے منتخب سیکرٹری جنرل نوروز اور ان کی کابینہ سے بھی حلف لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے باوجود لکی مروت کے لوگوں نے جس ہمت کا مظاہر کیا وہ قابل تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین آپ غیور مومنین کو کبھی بھی تنہاء نہیں چھوڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 375997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش