0
Wednesday 1 Oct 2014 23:11

عالمی پروازیں خراسان گروپ کے نشانے پر ہیں، امریکہ

عالمی پروازیں خراسان گروپ کے نشانے پر ہیں، امریکہ
اسلام ٹآئمز۔ امریکی ایوی ایشن سکیورٹی کے ایک اعلیٰ اہلکار نے شام میں موجود دہشت گرد خراسان گروپ کو یورپ اور امریکا پہنچنے والے طیاروں کے تحفظ کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ امریکی ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ جان پسٹل نے بتایا کہ ”میری نظر میں خراسان گروپ بہت تیز اور چالاک دشمن ہے جو یورپ یا امریکا پہنچنے والے کسی طیارے میں اپنے کسی شخص یا کسی چیز کو پہنچانے میں بہت دلچسپی رکھتا ہے، خراسان گروپ ہوائی اڈوں کی سکیورٹی سے بچ نکلنے کےلئے ڈیزائن کے گئے دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات پر تحقیق اور ان کا تجربہ کرتا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے بعض ہوائی اڈوں پر انٹیلیجنس معلومات کی بناء پر امریکا جانے والی پروازوں کے لیے سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خراسان گروپ کی جانب سے ممکنہ حملے کے بارے میں اب تک سامنے آنا والا یہ تفصیلی بیان ہے، اوباما انتظامیہ نے اٹھارہ ستمبر کو پہلی مرتبہ کھل کر اس گروہ کی موجودگی کو تسلیم کیا تھا جسے القاعدہ کے پرانے ارکان چلا رہے ہیںجب حکومت اس اصطلاح کو انٹیلی جنس کے معنوں میں استعمال کرتی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا ہے کہ ایسا کوئی کام یقینی طور پر ہونے والا تھا یہی وجہ ہے کہ کسی مخصوص ہدف کو نشانہ بنانے کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ واضح ر ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت ایسے 275 ہوائی اڈے ہیں جہاں سے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں روانہ ہوتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 412553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش