1
0
Thursday 4 Jan 2024 17:14

حاج قاسم کی سوچ زندہ ہے

حاج قاسم کی سوچ زندہ ہے
انٹرویو: معصومہ فروزان

"حاج قاسم" نے شام میں دہشتگرد گروہ داعش کو تباہ کرنے کے لیے کافی کوششیں کیں۔ وہ بوکمال میں کئی دنوں سے داعش کے آخری دارالحکومت کی فتح کی منصوبہ بندی کے لیے میدان میں موجود رہے۔ داعش کا آخری دارالخلافہ بادیة الشام نامی ایک صحرائی علاقہ تھا، جس میں 60 ڈگری گرمی تھی۔ جہاں حاج قاسم مزاحمتی قوتوں کے ساتھ پیدل دستہ کے ساتھ موجود تھے اور داعش کے ساتھ اس وقت تک لڑتے رہے، جب تک کہ داعش کو شکست نہ ہوئی۔ شام کے اس ماہر اور مصنف "محمد نصور" نے "اسلام ٹائمز" کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں مجرم اور دہشت گرد صیہونیوں کے ہاتھوں دمشق میں جنرل "سید رضی موسوی" کی شہادت پر تعزیت کی اور تاکید کی کہ ہم شہیدوں کے خون سے عہد کرتے ہیں کہ ان کا بدلہ لیں گے۔ صیہونی حکومت کے لئے یہ اقدامات بہت مشکل اور سنگین ہوں گے۔

خطے کے سیاسی مسائل کے تجزیہ کار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ وہ خطے کے موجودہ حالات میں مزاحمت کی کارکردگی کو کس نظر سے دیکھتے ہیں اور کیا ان واقعات میں شہید "حاج قاسم سلیمانی" کی سوچ کے اثرات موجود ہیں؟ انہوں نے کہا: مزاحمت کے بلاک نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنی مہمات میں شہید "حاج قاسم سلیمانی" کی حکمت عملی اور منصوبوں کو استعمال کیا ہے اور ان منصوبوں کو شہید "سلیمانی" نے ڈیزائن کیا تھا۔ مقاومت کا بلاک آج بھی شہید "حاج قاسم سلیمانی" کی اسٹریٹجی پر کاربند ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ شام کی جنگ کے دوران شہید "سلیمانی" کی کارکردگی اور صیہونی حکومت کے لیے اس نے جو سکیورٹی اور جیو پولیٹیکل رکاوٹیں پیدا کیں، اس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ تو "محمد شریف نصور" نے کہا: حاج قاسم سلیمانی کی اسٹریٹجی نے میدان جنگ اور عسکری میدان میں صیہونی حکومت اور اس حکومت سے وابستہ دہشت گردوں کو سخت دھچکا پہنچایا۔ حاج قاسم کی حکمت عملی آج بھی دشمن کے خوف اور پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔

"نصور" نے مزید کہا: آخر میں، میں یہ کہوں گا کہ ہم (شامی) پورے دل سے شہید سلیمانی کے وفادار رہیں گے اور ان کی محبت ہمارے دلوں اور جانوں سے کبھی نہیں نکلے گی اور میں شہید سے کہتا ہوں: اے شہید سلیمانی ہم اپنے راستے پر قائم رہیں گے اور آپ کی یاد اور نام ہمارے دلوں اور روحوں میں زندہ رہے گا، ان شاء اللہ ہم اس عظیم فتح کا جشن منائیں گے، جس کا خدا نے مسجد اقصیٰ میں ہم سے وعدہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1107022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

انشاءاللہ
India
اللہ کا وعدہ ہے کہ میں مظلوم کا ساتھی اور ظالم کا دشمن
ہماری پیشکش