0
Thursday 2 Apr 2020 11:03

ٹرمپ کیلئے دعا

ٹرمپ کیلئے دعا
اداریہ
کرونا میں گھرے تجارت پیشہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں پر حملہ ہوا تو ایران یا اس کے حواریوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور اس کے حواری عراق میں امریکی فوج اور اس کے اثاثوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اگر ایسا ہوا تو ایران کو اس کی بڑی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ ٹرامپ کے اس بیان کو بعض حلقے بلف اور بعض خطے میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔ اس بارے میں شک ہے کہ امریکا کے پاس ایسی کوئی انٹیلی جنس معلومات موجود ہیں کہ ایران امریکی فوج یا اس کے اثاثوں پر حملہ کرنے جا رہا ہے۔ ادھر ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں امریکی فوجیوں کی سرگرمیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرگرمیاں جہاں ایک طرف عراق کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، وہیں یہ مغربی ایشیاء میں نا امنی اور عدم استحکام کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکی فوجیوں کا یہ کام، عراقی عوام اور وہاں کی پارلمینٹ کی مرضی کے خلاف ہے۔ ادھر ایران کے ایک سینیئر تجزیہ کار حسین شریعتمداری نے عراق میں امریکا کی حالیہ سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں امریکا نے عراق پر اپنی مرضی کا وزیراعظم مسلط کرنے کی بہت زیادہ کوشش کی، لیکن اسے کامیابی نہیں ملی تو اب اس نے فوجی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ شریعتمداری نے کہا کہ امریکا ان دنوں جن حالات میں متبلا ہے، انہیں دیکھتے ہوئے یہ نہیں لگتا کہ وہ فوجی سرگرمیوں سے بھی کجھ حاصل کرسکے گا۔ شریعتمداری نے کہا کہ اس وقت عراق میں مزاحمتی بلاک سے متعلق فورسز بہت طاقتور اور متحد ہیں، ان فورسز کو علاقائی ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب اگر ان فورسز کے خلاف امریکا کوئی اقدامات کرتا ہے تو امریکی فوجی چھاونیوں کے ساتھ ہی امریکا کے اتحادی بھی جوابی حملوں کے نشانے پر آجائیں گے۔ شریعتمداری نے کہا کہ اگر ٹرمپ نے کوئی بھی بیوقوفی کی تو امریکا کو بہت بری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور بڑی تعداد میں اسے اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانی پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریزسٹینس فرنٹ کے لئے بڑی کامیابی ہوگی۔ ڈاکٹر شریعتمداری نے کہا کہ اس لئے ہمیں دعا کرنی چاہیئے کہ ٹرمپ کورونا میں مبتلا نہ ہوں، تاکہ وہ عراق میں فوجی کارروائی پر مبنی بیوقوفی بھرا قدم اٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 854295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش