0
Saturday 1 Aug 2020 16:26

عراق میں قبل از وقت انتخابات

عراق میں قبل از وقت انتخابات
اداریہ
عراق کے عبوری وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ پارلیمانی انتخابات 6 جون کو کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے ساتھ ساتھ عراق کے صدر برہیم صالح اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے بھی عراقی وزیراعظم کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے بقول ان کی عبوری حکومتوں کو دو ماہ میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن وہ انتخابات پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کو عراق کی مصلحت جانتے ہیں۔ عراق میں آخری بار پارلیمانی انتخابات بارہ مئی 2018 کو منعقد ہوئے تھے۔

مذکورہ انتخابات کو مختلف سیاسی جماعتوں نے غیر منصفانہ اور غیر شفاف قرار دیا تھا۔ عراق کو اس وقت مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے، جن میں سب سے اہم اور حساس عراق میں امریکی فوج کی موجودگی ہے۔ صدام کی حکومت کے خاتمے کے بعد کئی سالوں تک امریکہ بالواسطہ اور بلاواسطہ عراق پر قابض رہا اور اس نے عراق میں حقیقی جمہوریت کو پنپنے کا موقع نہ دیا۔ 2011ء میں امریکہ کے سیاسی انخلا کے بعد بھی امریکہ نے اپنے کھڑے کیے گئے غیر مطلوبہ سیاسی شخصیات، گروہوں اور لابیوں کو عراق میں متحرک رکھا، جس کے انتہائی غیر مطلوبہ نتائج برآمد ہوئے۔

امریکہ نے اسرائیل اور علاقے کے بعض عرب ممالک کے ساتھ مل کر عراق پر داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو بھی مسلط کرنے کی کوشش کی ہے، جو عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی اور ایران کی مدد سے ناکام ہوئی۔ امریکہ اب بھی عراق پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کا متمنی ہے، وہ عراق کی سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایسے میں عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات کو منصفانہ، شفاف اور بیرونی مداخلت سے محفوظ بنانے میں اپنا منصبی کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 877806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش