0
Friday 24 Jun 2022 17:36

اسرائیلی ٹینک اور حزب اللہ کے موٹر سائیکل سوار فائٹر کا آمنا سامنا

اسلام ٹائمز۔ لبنانی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ کے ایک تنہا موٹر سائیکل سوار مقاومت کار نے صیہونی فوجیوں کے ایک گروپ کو لبنان کی سرحد کے قریب پہنچنے اور انہیں مزید آگے بڑھنے سے روک دیا ہے۔ لبنانی ذرائع نے آج (جمعہ) صبح صیہونی فوجیوں کے ایک گروپ کی لبنانی سرحد کے قریب پہنچنے کی خبر دی ہے۔ اس حوالے سے لبنان کے ایک مقامی صحافی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کی کہ آج صبح اسرائیلی پیدل فوج کا ایک دستہ لبنانی بارڈر پر الیکٹرک باڑ کو عبور کرکے ''العدیسہ'' کے متنازعہ جنوبی علاقے ''خلۃ المخافر'' میں داخل ہوگیا۔ تاہم اس صحافی نے مزید لکھا کہ صیہونی افواج نے بلیو لائن (Blue Line) کو عبور کرنے کی ہمت نہیں کی اور نہ ہی اس سے آگے بڑھے۔ کچھ ہی لمحوں بعد لبنانی صحافی نے حزب اللہ لبنان کے ایک موٹر سائیکل سوار فائٹر کی تصویر شائع کی، جو صیہونی ٹینک کے سامنے تک و تنہا کھڑا ہے اور انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب لبنانی ذرائع کچھ عرصے سے لبنان کی سرحد پر صیہونی فوجیوں کی مشکوک نقل و حرکت کی خبر دے رہے ہیں۔ لبنانی ذرائع ابلاغ اس سے پہلے بھی رپورٹ کرچکے ہیں کہ سترہ صیہونی فوجی دو ''مرکاوا'' ٹینکوں کی مدد سے ''العدیسہ'' شہر کے جنوب میں ''خلہ المحافر'' کے علاقے میں ایک الیکٹرک باڑ کے قریب پہنچے اور مقبوضہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ البتہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی فوج بلیو لائن (Blue Line) میں گُھسے بغیر ہی ایک گھنٹے بعد علاقے سے نکل گئی۔
خبر کا کوڈ : 1000881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش