0
Saturday 3 Dec 2022 18:47

جیکب آباد میں ایک روزہ اسلامی ورکشاپ کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں ادارہ مرکز تبلیغات اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں قرآن کریم حدیث احکام عقائد حالات حاضرہ کے موضوع پر درس ہوئے اور امر بالمعروف کے عنوان سے اجتماعی مباحثہ ہوا۔ اس موقع پر اسلام شناسی ورکشاپ میں مجلس علمائے شیعہ کے ضلع صدر علامہ سیف علی ڈومکی، اللہ بخش سجادی نے بھی درس دیا۔ اسلام شناسی ورکشاپ کے شرکاء کو کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت انسانی کے لئے ہر دور میں معلم اور کتاب بھیجی۔ وہ معلم انسانیت اس آسمانی کتاب کی مجسم تصویر ہے۔ لہٰذا دین اسلام میں تعلیم، قلم اور کتاب کو بڑی اہمیت دی گئی۔ علم اور کتاب سے دوری معاشرے کے لئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام دین فطرت ہے۔ جو نجات انسانی کا ضامن ہے۔ دنیا کے مادی مکاتب فکر انسان کی حقیقت کا ادراک نہیں کر سکے۔ اس لئے وہ انسان کے لئے ناقص نظام حیات لے کر آئے۔ جس کی پیروی بشریت کے لئے خسارے پر مبنی ہے۔ جبکہ دین اسلام مکمل نظام حیات ہے۔ جس کی پیروی عالم بشریت کو دنیا اور آخرت میں عزت و سربلندی اور کامیابی عطا کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1028281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش