0
Thursday 11 Jan 2024 20:08

یمن میں زندگی کی ایک جھلک

اسلام ٹائمز۔ مغربی ایشیاء و جزیرہ نما عرب کے جنوب میں ایک تاریخی ملک واقع ہے جسے "یمن" کہا جاتا ہے۔ اس کا دارالحکومت "صنعاء" ہے۔ یہ ملک زمانہ قدیم سے ہی گنجان آباد اور خدا کی نعمتوں سے مالا مال ہے۔ اس کے حالیہ حدود اربعہ میں متعدد جنگل، کوہستان، صحراء اور پھلوں کے باغات آتے ہیں۔ مأرب ڈیم کی داستان اس کی قدیم کہانیوں میں سے ہے کہ جس کا ذکر تاریخی کُتب میں آیا ہے۔ اُس دوران اس علاقے کو "خوش نصیب عرب وادی" کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اس ملک کے پاس دو اہم ساحلی پٹیاں ہیں۔ ایک مغربی ساحل کہ جو بحیرہ احمر کو لگتا ہے اور اور دوسرا جنوبی ساحل کہ جس کا کنارہ بحیرہ عرب سے جا ملتا ہے۔ اس کے علاوہ یمن کے پاس دو سو کے قریب خوبصورت جزیرے ہیں کہ جن میں سے سب سے اہم بحیرہ عرب میں "سقطرہ جزائر" ہیں۔ قدرتی دولت سے مالا مال اور آٹھ سالہ سعودی جارحیت کے بعد وہاں کے لوگ کیسے زندگی کرتے ہیں تصاویر میں ملاحظہ فرمائیں۔
خبر کا کوڈ : 1108462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Nayyer abbas
Pakistan
یہ سب صحیح ہے
ہماری پیشکش