0
Saturday 13 Jan 2024 18:56

یمنی فوج کی جنگی مشق کی جھلکیاں

  • "فتح موعود" کے نام سے یمنی فوج کی جنگی مشق

اسلام ٹائمز۔ امریکی و برطانوی میزائل حملوں کے باوجود یمن کی 141 بریگیڈ کے مختلف ٹروپس نے جنگی مشق میں حصہ لیا۔ یہ جنگی مشق "فتح موعود اور ہم جہاد کے لئے تیار ہیں" کے نام سے منعقد ہوئی تھی۔ اس جنگی مشق میں ڈرونز اسکواڈ، توپخانہ، بری دستوں، اسنائپر شوٹرز، انجینئرنگ اور کمیونکیشن یونٹس نے شرکت کی۔ مشق میں شریک یونٹس کے تمام سپاہیوں نے بڑی جانفشانی کے ساتھ اپنی ذمے داریوں کو نبھایا جس میں منصوبہ بندی، ہم آہنگی اور یکجہتی کا عنصر غالب تھا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ یہ مشق اس وقت انجام پائی جب گزشتہ روز صنعاء ائیرپورٹ کے قریب "الدیلمی" فوجی کیمپ کو امریکہ و برطانیہ نے نشانہ بنایا۔ ایک امریکی اعلیٰ عہدیدار نے CNN سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اپنے جدید حملوں میں انصار اللہ کے زیر استعمال تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
خبر کا کوڈ : 1108874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش