اسلام ٹائمز۔ 26 ستمبر کو پنجاب پولیس کی جانب سے زہر دے کر شہید کیے جانے والے 52 سالہ سید حسن رضا شمسی ولد سید نذر عباس شمسی کی رسم قل جامع مسجد دربار حضرت سخی سلطاب علی اکبر ملتان میں ادا کی گئی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا ، قُل خوانی کے اختتام پر شہید کے بھانجے سید فضیلت عباس کی دستار بندی کی گئی۔